گھریلو مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون متعارف

گھریلو مصنوعات تیار کرنے والی جاپانی کمپنی  بالمودا نے اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

 بالمودا کی جانب سے متعارف کرائے جانے والا اسمارٹ فون خوبصورت اور چھوٹا فون ہے جو کہ دیگر اسمارٹ فونز سے مختلف ہے۔ہ 4.9 انچ ڈسپلے والا فون ہے جو 4.7 انچ کے آئی فون ایس ای سے کچھ بڑا اور 2 ملی میٹر چوڑا ہے، مگر چھوٹے بیزل کی وجہ سے یہ آئی فون سے 15 ملی میٹر چھوٹا ہے۔اس کی موٹائی 13.7 ملی میٹر ہے اور اس کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہے جو 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ اوپری بائیں کونے پر فنگر پرنٹ سنسر ہے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔باقی فیچرز کے لحاظ سے یہ ایک مڈرینج فون ہے جس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 765 پراسیسر موجود ہے۔فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ بیٹری محض 2500 ایم اے ایچ کی ہے، مگر اس کی بیٹری لائف کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔بالمودا فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے مگر یہ بیشتر اینڈرائیڈ فونز سے کافی مختلف ہے۔اس میں ایک انٹرا ایکٹیو ہوم اسکرین متعدد آپشنز کے ساتھ ہے، مثال کے طور پر گوگل میپس کو لائنز پر سوائپ کرنے سے اوپن کیا جاسکتا ہے۔اسکرین کے ایک سے دوسرے کونے کی جانب سوائپ کرنے پر کیلنڈر، نوٹ یا کیلکولیٹر کو اوپن کیا جاسکتا ہے۔اس فون کو سب سے پہلے جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 920 ڈالرز (ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

18 − 3 =

Back to top button