
ٹھنڈا میٹھا فرحت بخش خربوزہ افطار میں جب دسترخوان کی زینت بنتا ہے تو افطار کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
یہ خوش ذائقہ اور میٹھا رسیلا پھل ہے اس میں پانی کی وافر مقدار موجود ہے۔ جو کہ ٹھنڈک کا احساس دلاتی ہے۔
اس سے سینے کی جلن اور تیزابیت بھی دور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گردوں کی صفائی کے لئے بھی یہ بہترین پھل ہے۔
خربوزہ ان لوگوں کے لیے ایک آئیڈیل فروٹ ہے جو کہ اپنا وزن گھٹانے کے خواہش مند ہوتے ہیں کیونکہ اس میں سوڈیم کی انتہائی کم مقدار ہوتی ہے۔
چکنائی بالکل نہیں ہوتی ، یہ کولیسٹرول فری بھی ہے اور اس میں کیلوریز کی بھی انتہائی کم مقدار ہوتی ہے لہٰذا اسے کھانے سے بھوک کا احساس ختم ہوجاتا ہے اور پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ کیونکہ اس میں پانی کی وافرمقدار پائی جاتی ہے ۔
اس میں انتہائی کم کیلوریز ہوتی ہیں یعنی ایک کپ خربوزے میں صرف64 کیلوریز ہوتی ہیں۔
یہ وٹامنز اور منزلز سے بھر پور ہوتا ہے اس میں چکنائی تقریبا نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
خربوزے میں کیلشیم 15ملی گرام ، فاسفورس 25 ملی گرام، وٹامن سی 34 ملی گرام، وٹامن اے 640 ملی گرام، پائی جاتی ہے۔ خربوزہ خون میں کلوٹ بننے جوکہ ہارٹ ٹیک کا سبب بنتا ہے کے عمل کوروکتا ہے۔ یہ کھیرے اور تربوز کی بایولوجیکل فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔