گھر میں قربانی کا جانور تو آگیا، لیکن مکھیوں کا ڈھیر لگ گیا۔۔ جانیے گھر سے مکھیوں کو بھگانے کا وہ طریقہ جس سے گھر مکھیوں سے محفوظ رہے

قربانی کا جانور گھر آتے ہی مکھیوں اور مچھروں کی آمد میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ جانور کے چارے اور دیگر چیزوں پر جوق در جقو مکھیاں آتی ہیں۔ اگر آپ کو بھی یہی مسئلہ درپیش آ رہا ہے تو جانوروں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اکثر مکھیوں کے کاٹنے سے جانور بھی بیمار پڑ جاتے ہیں اور ابھی عید میں پورا ایک ہفتہ باقی ہیں۔ جانوروں کو 2 دن میں ایک مرتبہ نیم گرم پانی سے نہلائیں اور نہلانے کے بعد ان پر ڈیٹول کے پانی کا سپرے لازمی کریں تاکہ مکھیاں اور مچھر ان کو نہ کانٹیں۔

اگر گھر میں مکھیاں زیادہ آرہی ہیں تو اپنے گھر میں پھٹکری کے پانی سے سپرے کرلیں اور اگر بتیوں کو دن میں 2 متبہ جلائیں، اس سے مکھیاں ہوں گی نہ مچھر آپ کو پریشان کریں گے۔

٭ مکھیاں بھگانے کے لئے چار کپ سرکے میں 1 چمچ تلسی کا تیل یا پودینہ اور ایک چمچ برتن دھونے والے لیکوئیڈ ڈال کر ملائیں اور سپرے گھر میں چاروں طرف کرلیں، مکھیاں ڈر کر بھاگ جائیں گی۔

٭ لہسن کے 2 جوے اس جگہ رکھ لیں جہاں گوشت رکھا ہوا ہے یہاں ایک بھی مکھی بھنبھنانے کا بھی نہیں سوچے گی۔

٭ لیموں پر کالی مرچ لگا کر اس کو بھی گھر کے کونوں میں رکھ لیجئے، پھر کمال دیکھیئے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button