
گھر خوبصورت اس وقت ہی نہیں ہوتا جب اس میں موجود چیزیں اچھی ہوں بلکہ گھر کا ماحول بھی اسے خوبصورت بناتا ہے، لیکن اگر اسی ماحول میں مکھیاں آجائیں تو یہ خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ آج آپ کو چند ایسے ہی طریقے بتائیں گے جس سے آپ گھر میں موجود مکھیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں، مکھیوں کے خاتمے کے لیے عام طور پر کیمیلز کا استعمال کیا جاتا ہے، مگر کچھ گھریلو ٹوٹکے ایسے بھی ہیں جو کہ آپ کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔
ایک شفاف پلاسٹک کی تھیلی میں پانی بھر کر کچن کی کھڑکیوں اور دروازوں کے درمیان لٹکا دیں وہ دور سے مکڑی کے جالے کی طرح نظر آتی ہیں اسے دیکھ مکھیاں اندر نہیں آئی گی۔
جڑی بوٹیوں کی مہک سے مکھیاں بھگائیں
تیزپات، تلسی اور گیندے میں مخصوص مہک ہوتی ہے جو مکھیوں کو پسند نہیں ہوتی ان کے پودے باورچی خانے میں رکھنے سے مکھیاں اندر داخل نہیں ہوں گی۔ سوکھے تلسی اور تیزپات کو ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر کچن کی کھڑکیوں اور دروازوں کے درمیان لٹکانے سے بھی مکھیاں بھاگ جائیں گی۔
لونگ اور لیموں سے مکھیاں دور کریں
لونگ کا استعمال کھانوں میں خوشبوکے لئے کیا جاتا ہے مگر اس کی بو مکھیوں کو ناگوار گزرتی ہے اور اس کے ساتھ لیموں بھی شامل ہوجائے تو مکھیاں کبھی اس طرف رخ نہیں کرے گی۔
ایک لیموں کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ کر اسے نرم کرلیں اب اس میں لونگ کی کچھ مقدار لگا کر کچن میں رکھ دیں اور مکھیوں سے فوری نجات پائیں۔
فینائل:
مکھیوں کو گھر سے بھگانے کے لیے فینائل کی گولیوں کو پیس کر پاؤڈر بنائیں اور اس میں تھوڑا سا گرم پانی شامل کرکے سپرے بوتل میں ڈالیں اور گھر کے کونوں، دیواروں اور کھڑکیوں میں سپرے کرلیں۔ یہ بھی مکھیوں کو بھگانے کا اچھا اور سستا ذریعہ ہے۔