گھر کے اندر ہوا کا ماحول بتانے والی پیلی چڑیا

کنیری ایک چہچہانے والی خوبصورت پیلی چڑیا کو کہتے ہیں جو یورپ میں عام پائی جاتی ہے۔ ابھی اسی چڑیا کو دیکھتے ہوئے دو ماہرین نے ایک مصنوعی چڑیا بنائی ہے جو گھر، دفتریا کارخانے میں خراب ہوتی ہوئی فضا سے فوری خبردار کرتی ہے۔لیکن اس ایجاد کی سوسال پرانی دلچسپ داستان بھی سن لیجئے۔ کوئلے کی کان میں اکثر کاربن ڈائی آکسائیڈ اور مضر گیسیں بھرجاتی ہیں۔ کوئی سو برس قبل ماہرین کینیری چڑیا کو ایک پنجرے میں رکھ کر کان میں رکھا کرتے تھے۔ یہ چڑیا اتنی حساس ہے کہ معمولی فضائی آلودگی میں بے ہوش ہونے لگتی ہے اور مرجاتی ہے۔ اس کے بعد کان کنوں کو وہاں سے نکل جانے کا کہا جاتا تھا۔ یوں ننھی جان خود قربان ہوکر انسانوں کو بچایا کرتی تھی۔اسی اعتراف میں اس مشینی چڑیا کو بھی پیلا رنگ دے کر ایجاد کو کنیری کا کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سادہ اصول پر کام کرتی ہے۔ اگرگھر، دفتر، کارخانے اور کسی جگہ پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھنے لگے تو یہ لڑھک کر نیچے گرجاتی ہے۔ بصورتِ دیگر صحت مند فضا میں مصنوعی چڑیا سیدھا بیٹھی رہتی ہے۔کک اسٹارٹر نامی ویب سائٹ پر اس کےلیے سات ہزار ڈالر طلب کئے گئے تھے جو 24 گھنٹوں میں ہی مکمل ہوگئے اور یوں لوگوں نے اسے بہت پسند کیا ہے۔کمپنی کے مطابق اگر کسی جگہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی شرح بڑھ جائے تو انسان مرتا تو نہیں لیکن اتنا ضرور ہوتا ہےکہ اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ اب کینری کسی بھی جگہ اس سے آگاہ کرسکتی ہے اور ہم کھڑکیاں اور دروازے کھول کر تازہ ہوا کو اندر آنے دیتے ہیں۔ یوں دوبارہ ماحول صاف اور انسانوں کے لیے موزوں ترین ہوجاتا ہے۔اس چڑیا سمیت ہوائی سینسر کے پورے نظام کی قیمت صرف 115 ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 20 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ کینری کو ان گنت ایوارڈ اور انعامات بھی مل چکے ہیں۔ اسے بطورِ خاص ہسپتالوں اور دیگر اہم مقامات پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق پہلی کینری کی دستیابی اس سال اکتوبر سے شروع ہوجائے گی۔ مزید پڑھیں3 hours agoایک ہی کمپنی میں 84 سال کام کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

برازیل کے 100 سالہ شخص نے ایک ہی کمپنی میں 84 سال…

17 hours agoدنیا کا سب سے عمر رسیدہ کچھوا 190 برس کا ہو گیا

دنیا کا سب سے عمر رسیدہ کچھوا جوناتھن 190 برس کا ہو…

22 hours agoاس ہاتھی کی ذہانت اور صبر حیرت انگیز ہے

ہاتھی انسان دوست جانورہے یہی وجہ ہے ماضی میں کئی فلمیں انسانوں…

24 hours agoاولمپکس میں دو سونے کا تمغہ جیتنے والے کوریائی ایتھلیٹس کے لیے عمر بھر فرائیڈ چکن فری

جنوبی کوریا نے اس سال کے بیجنگ سرمائی کھیلوں میں اپنی کامیابیوں…

1 day agoبڑی آنکھوں والی بلی ایک دن کی میئر بن گئی

اپنی غیرمعمولی بڑی آنکھوں سے شہرت پانے والی بلی اس وقت سوشل…

1 day agoبچوں کی نظموں اور کہانیوں سے پائتھن سیکھیں

سنڈریلا کی کہانی ہو یا جیک اینڈ جل کی نظم، انہیں درجنوں…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

1 × two =

Back to top button