ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کی 32 ویں سالگرہ

ناسا اپنی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کی 32 ویں سالگرہ ٹیلی اسکوپ سے کیمرے کی آنکھ میں بند کیے جانے والے پانچ کہکشاؤں کے ایک غیر معمولی نظارے کے ساتھ منا رہا ہے۔ پانچ کہکشاؤں کے اس گروپ کو دی ہِکسن گروپ کمپیکٹ 40 کہا جاتا ہے۔

اس نظارے میں تین اسپائرل کہکشائیں، ایک بیضوی شکل کی کہکشاں اور ایک لینس کی شکل کی کہکشاں موجود ہے۔بہرکیف، یہ مختلف کہکشائیں اپنے ارتقائی مراحل کے دوران ایک دوسرے کے راستوں میں آتے ہوئے انتہائی قریب آگئیں ہیں۔یہ پورا گروپ ایک کشش ثقل کے رقص میں مقید یہ پورا گروپ ایک دوسرے سے اتنا قریب ہے کہ یہ ہماری ملکی وے کہکشاں کی ڈسک کے قطر کے دُگنے سے کم رقبے سما سکتا ہے۔اگرچہ ایسی پُرسکون کہکشاؤں کا گروپ کہکشاؤں کے جتھے کے مرکز میں مل سکتے ہیں، یہ کہکشائیں، ہائڈرا نامی ستاروں کے جھرمٹ کی سمت میں، کائنات میں اپنے چھوٹے سے حصے میں علیحدہ ہوتی ہیں۔ایک ممکنہ توجیہ یہ ہے کہ ان کہکشاؤں سے متعلقہ وہاں کثیر مقدار میں ڈارک میٹر موجود ہے۔ جب وہ قریب آتے ہیں تو ڈارک میٹر ایک بڑا بادل بنا سکتے ہیں جس کے اندر کہکشائیں گردش کرتی ہیں۔مختصراً یہ کہ اس تصویر میں کہکشاؤں کو ان کی زندگی کے ایک انتہائی اہم موقع پر عکس بند کیا گیا ہے۔ تقریباً ایک ارب سالوں میں یہ کہکشائیں آپس میں بالآخر ٹکرا جائیں گی اور مل کر ایک بہت بیضوی کہکشاں بنا لیں گی۔ Double Click 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

fifteen − 14 =

Back to top button