
خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس میں خواجہ آصف کی گواہوں کو جرح کے لیے عدالت طلب کرنے کی درخواست اور عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کی جسے منظور کرلیا گیا۔
خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس میں گواہوں کو جرح کے لیے عدالت طلب کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔خواجہ آصف کے وکیل نے نظرثانی کی درخواست بھی دائر کی جو منظور ہوگئی۔ہرجانہ کیس میں عمران خان کے دفاع میں بیانات ریکارڈ کرانے والے گواہوں کو 14 مارچ کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔عمران خان کی جانب سے وکلا نے پانچ میں سے دو گواہوں کو آئندہ سماعت پر عدالت پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ہرجانہ کیس میں پانچ گواہوں نے عمران خان کے حق میں بیانات ریکارڈ کرائے تھے گواہوں کے بعد عمران خان کے بیان پر جرح کی جائے گی۔عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کے خلاف 15 نومبر 2012 کو ہرجانہ کیس دائر کیا تھا۔ Adsence Ads 300X250