ہراسانی کیس: متاثرہ خاتون کا 2ملزمان کے حق میں بیان

فائل فوٹو

لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر چنگچی رکشے میں ہراسانی کیس میں متاثرہ خاتون نے عدالت میں 2 ملزمان کے حق میں بیان دیدیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور میں کی گئی، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چنگچی رکشہ میں خاتون سے بدتمیزی کیس میں گرفتار 2 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کی، دوران سماعت متاثرہ خاتون عدالت میں پیش ہوئی اور بیان حلفی جمع کرایا۔خاتوں نے اپنے بيان میں کہا کہ یہ دونوں افراد میرے ملزمان نہیں ہیں، تسلی کے بعد بتانا چاہتی ہوں کہ ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔عدالت نے خاتون کے بیان کے بعد محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ملزمان کو رکشے میں خاتون کو چھیڑنے اور ہراساں کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

eighteen − 13 =

Back to top button