
نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کی تکلیف کا ادراک بھی ہے اور احساس بھی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مشکل ترین صورتحال میں حکومت کی پوری توجہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔