ہم بڑھاپے میں امیر ہوگئے اور گاڑی بھی خرید لی۔۔ 85 سال کی عمر میں جوڑے نے ایسا کیا کیا جو اچانک اتنے امیر ہوگئے؟

کہتے ہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ اس مشہور محاورے کو سچ کردکھایاایسے 2 بزرگوں نے جو 85 سال کے ہیں۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے رادھا کرشنا اور شکنتلا چوہدری نے ایوی می ہربل کے نام سے ایسا برانڈ بنایا ہے جو لوگوں کے مختلف مسائل جڑی بوٹیوں کے ذریعے حل کرتا ہے۔ ان کا بزنس راتوں رات اتنا مشہور ہوگیا ہے کہ جوڑے نے گاڑی بھی خرید لی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔اس کام کی بنیاد اس وقت پڑی جب ان کی بڑی بیٹی کے بال جھڑنا شروع ہوئے۔ دونوں نے بیٹی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے مطالعہ شروع کیا اور پھر انھوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ریسرچ شروع کی۔ بیٹی کے بالوں کی ساخت بہتر ہونے لگی تو انھوں نے مزید تحقیق کر کے بالوں کی مختلف مصنوعات متعارف کروائیں جن سے انھیں بہت زیادہ شہرت لی۔ تیل اور شیمپو میں شامل اجزاء کے نام اس حوالے سے رادھا کرشنا اور شکنتلا کا کہنا ہے کہ وہ معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ شیمپو اور تیل بنانے کے بعد انھوں نے 3 ماہ تک وہ چیزیں خود آزمائیں اس کے بعد دوستوں اور رشتے داروں میں تقسیم کیں۔ جب سب نے تعریف کی تبھی انھوں نے اپنی پراڈکٹس لانچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کی پراڈکٹس میں 50 سے زائد جڑی بوٹیاں اور تل، ناریل اور زیتون کا تیل وغیرہ شامل ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

5 × 2 =

Back to top button