ہم بیت المقدس میں ہیں اور ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں” مسجد اقصیٰ کے امام کس پاکستانی شخصیت کوخط لکھ ڈالا،جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسجد اقصیٰ کے امام ڈاکٹر عکرمہ سعید الصبری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو خط لکھ کر 17 جولائی کو پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ (@PTIofficial)سے یہ خط شیئر کیا گیا ہے جو کہ 20 جولائی کو لکھا گیا تھا۔ امام مسجد اقصیٰ نے اپنے خط میں لکھا ” مسجد اقصیٰ کی مبارک فضاؤں سے آپ کو صوبہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت اور مدد فرمائے اور پاکستان کو سازشوں سے بچائے، ہم بیت المقدس میں ہیں اور ہمارے دل آپ کے ساتھ اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔”مسجد اقصی کے خطیب و امام جناب شیخ عکرمہ سعید الصبری کا عمران خان کو خط- #آج_سازش_نہیں_چلے_گی pic.twitter.com/qPoWd3rbMk

— PTI (@PTIofficial) July 23, 2022

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

sixteen + seven =

Back to top button