ہنڈائی نے کثیر المقاصد جدیدروبوٹ تیار کرلیا

ہنڈائی نے ہر قسم کا سامان اٹھا کر 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والا روبوٹ ایجاد کرلیا ہے۔

ہنڈائی کے انجینئرز کا دی موبائل ایسنٹرک ڈرائڈ( موب ایڈ)  کے نام سے بننے والے اس روبوٹ کے بارےمیں کہنا ہے کہ حرکت پذیر روبوٹ پارسل اٹھانے، بچوں کو سنبھالنے اور گھریلو اور تجارتی سامان اٹھانے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔110 پاؤنڈ وزنی روبوٹ کو معمر اور معذور افراد کی مدد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ موب ایڈروبوٹ کو جنوری 2022 میں ہونے والے ’کنزیومر الیکٹرانکس شو‘ میں صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا، جہاں اس کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی تعارفی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موب ایڈ بے بی کارٹ کواٹھا کرچٹانوں پر چڑھ رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ موب ایڈ مشروبات کی بوتلوں، بچوں اور دیگر نازک سامان کو احتیاط سے اٹھانے کے ساتھ ساتھ معذور اور ضعیف العمر افراد کے لیے بھی بہت کا ر آمد ثابت ہوگا۔موب ایڈ روبوٹ کی لمبائی 26 انچ، چوڑائی 23 انچ، اونچائی 13 انچ اور وزن 50 کلو ہے۔ اس میں تیز رفتار ڈرائیونگ اور سطح پرزیادہ سے زیادہ مستحکم رکھنے کے لیے 25 انچ قطر کے 4 پہیے لگائے گئے ہیں۔ایک بار چارج ہونے کے بعد موب ایڈ کو 30 کلو میٹر فی گھنٹی کی رفتار سے 4 گھنٹے مسلسل چلایا جاسکتا ہے۔ہنڈائی کی جانب سے فی الحال اس روبوٹ کی قیمت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ تجارتی بنیادوں پر اس کی دست یابی کے بارے میں بھی کمپنی نے ابھی تک کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button