ہوا کے دوش پر ڈیڑھ کلوواٹ بجلی ایک کلومیٹر دور بھیجنے کا ناقابلِ یقین تجربہ

ہم صدیوں سے ہوا کے دوش پر بجلی آگے پہنچانے کی باتیں کرتے رہے ہیں۔ اس ضمن میں امریکی بحریہ نے ڈیڑھ کلوواٹ بجلی کو وائرلیس طریقے سے ایک کلومیٹر دور بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔بعض ماہرین نے اسے گزشتہ پچاس برس کا سب سے حیرت انگیز سائنسی تجربہ قرار دیا ہے۔ امریکی نیول ریسرچ لیبارٹری (این آر ایل) نے 1.6 کلو واٹ بجلی کو مائیکروویو نظام کے ذریعے ایک کلومیٹر یعنی 3280 فٹ دور بھیجا ہے۔ یہ تجربہ میری لینڈ میں بحریہ کے تجرباتی میدان میں کیا گیا ہے۔ہوا میں کسی تار کے بغیر بجلی بھیجنے کا اولین خیال بہت سے ماہرین نے پیش کیا جن میں نکولا ٹیسلا بھی شامل تھا۔ اس کے بعد 1970 کے عشرے میں ایک اور سائنسداں، جیراد کے او نیل نے ایسی خلائی کالونی کا تصور پیش کیا تھا کہ جہاں سے بجلی کو کسی واسطے کے بغیر زمین پر بھیج کر اس سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

اس کا تصور یہ ہے کہ بجلی کو پہلے مائیکروویو شعاع یا بیم میں بدل دیا جائے اور اسے ایک بہت تنگ پٹی کی صورت میں ایک سے دوسرے مقام ہوا میں بھیج دیا جائے۔ یہ شعاع ایک ریسیور تک جاتی ہے اور وہاں دوبارہ انہیں بجلی میں بدلا جاتا ہے۔ اس پورے نظام کو ریکٹینا ایلیمینٹس کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں ایکس بینڈ والا ایک ڈائی پول اینٹینا استعمال ہوتا ہے۔ جیسے ہی مائیکرویو ریکٹینا سے ٹکراتا ہے وہاں ڈی سی یا ڈائریکٹ کرنٹ پیدا ہوتا ہے۔امریکی بحریہ ایک عرصے سے اس منصوبے پر کام کررہی ہے جسے اسکوپ ایم کا نام دیا ہے۔ اس میں مائیکرو ویو کی بدولت محفوظ اور تیزرفتار بجلی کی فراہمی پر تحقیق کی جارہی ہے۔اگرچہ یہ ایک نہایت پرامید تجربہ ہے لیکن اسے عملی جامہ پہنانے میں مزید کئی برس لگ سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں22 minutes agoگھر کے اندر ہوا کا ماحول بتانے والی پیلی چڑیا

کنیری ایک چہچہانے والی خوبصورت پیلی چڑیا کو کہتے ہیں جو یورپ…

3 hours agoایک ہی کمپنی میں 84 سال کام کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

برازیل کے 100 سالہ شخص نے ایک ہی کمپنی میں 84 سال…

17 hours agoدنیا کا سب سے عمر رسیدہ کچھوا 190 برس کا ہو گیا

دنیا کا سب سے عمر رسیدہ کچھوا جوناتھن 190 برس کا ہو…

23 hours agoاس ہاتھی کی ذہانت اور صبر حیرت انگیز ہے

ہاتھی انسان دوست جانورہے یہی وجہ ہے ماضی میں کئی فلمیں انسانوں…

1 day agoاولمپکس میں دو سونے کا تمغہ جیتنے والے کوریائی ایتھلیٹس کے لیے عمر بھر فرائیڈ چکن فری

جنوبی کوریا نے اس سال کے بیجنگ سرمائی کھیلوں میں اپنی کامیابیوں…

1 day agoبڑی آنکھوں والی بلی ایک دن کی میئر بن گئی

اپنی غیرمعمولی بڑی آنکھوں سے شہرت پانے والی بلی اس وقت سوشل…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

eleven + 4 =

Back to top button