یااللہ خیر،ملک میں شدیدزلزلہ ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے ،ہرطرف خوف وہراس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، مری، ایبٹ آباد، مہمند، سوات، مردان، نوشہرہ، ہنگو، لوئر دیر، کوہاٹ، بونیر، مالاکنڈ، بٹ خیلہ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد کےقریب ہندوکش اور گہرائی 209 کلومیٹر تھی۔فوری طور پر زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

10 − one =

Back to top button