
کراچی: پاکستان تحریک کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انہیں مردہ قرار دے کر ووٹر لسٹ سے ان کا نام ہی خارج کردیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ ایک ووٹر کی جانب سے انہیں شکایت ملی کہ اس کا نام ضلع وسطی سے ضلع جنوبی میں منتقل کردیا گیا ہے تو انہوں نے چیک کرنے کے لیے جب اپنا ووٹ چیک کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کو میسج بھیجا تو بتایا گیا کہ فوتگی کے باعث ان کا نام ہی ووٹر لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے چیف الیکشن کمشنر سے استفسار کیا ہے کہ ان کی فوتگی کی تصدیق کس نے کی ہے، بتایا جائے؟
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن کو ان کی زندگی میں ہی ڈیتھ سرٹیفکیٹ موصول ہوا ہے؟
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے بھی الیکشن کمیشن کے طرز عمل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے گٹھ جوڑ سے ووٹر فہرستوں میں ہیر پھیر کر رہا ہے، لوگوں کے ووٹ خود بخود دوسری جگہ منتقل کر دیے ہیں۔
عالیہ حمزہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ منتقلی کا نوٹس لے۔
صدر مملکت نے پنجاب اور کے پی سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ہمارے کارکنان کے دوسرے حلقوں میں ووٹ منتقل کر دیے گئے ہیں،
الیکشن کمیشن عوام پر شب خون مار رہا، اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔