یورپی خلائی ایجنسی کا روس کے ساتھ مستقبل کے مشنز میں تعاون ختم کرنے کا اعلان

یورپی اسپیس ایجنسی نے روس کے ساتھ مستقبل کے مشنز میں تعاون ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایجنسی کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے ادارہ روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے ساتھ سائنس مشن لونا 25، 26 یا 27 پر تعاون نہیں کرے گا۔یورپی ایجنسی کا چاند پر تین اہم روبوٹک مشنز بھیجنے کا ارادہ تھا جس کی ابتداء اگست میں لونا 25 کی لانچ سے ہونی تھی۔ادارے کی جانب سے تازہ ترین اعلان، اسی وجہ سے مارس مشن کے معطل کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔یورپی اسپیس ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ یورکرین پر روسی جارحیت کے خلاف ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے روس کے تعاون سے جاری تمام سرگرمیوں پرنظرثانی شروع کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کا مقصد نئے سیاسی جغرافیائی تناظر میں یورپی ایجنسی کے پروگرام اور سرگرمیوں کے لیے ممکنہ نتائج کا تعین کرنا ہے اور یورپ کے لیے زیادہ مضبوط اور طاقتور اسپیس انفرااسٹرکچر بنانا ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یوکرین کےخلاف روسی جارحیت اور اس کے نتیجے میں عائد ہونے والی پابندیوں نے صورتحال میں بنیادی تبدیلی کردی ہے اور یورپی خلائی ادارے کے لیے یہ ناممکن کردیا ہے کہ وہ طے شدہ لونر مشن پر تعاون پر عملدرآمد کرے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

thirteen + 16 =

Back to top button