یوم عاشور:ملک بھر میں جلوسوں کا اہتمام، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جائےگا

دس محرم الحرام کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانیوں کا دن  ہے۔  کرنے کیلئے ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

کراچی، اسلام آباد سمیت ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عزاداری جلوس نکالے جائیں گے۔ علماء کرام اور زاکرین حضرت امام حسین کی حق و صداقت پر مبنی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔

نواسہ رسول حضرت امام حسین اور اُنکے جانثاروں کو پرسہ پیش کیا جائے گا۔ علم،ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوس برآمد ہوں گے جس میں عزاداران حسین زنجیر زنی، ماتم داری اور نوحہ خوانی کریں گے۔

لاہور میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نثارحویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا۔ کراچی میں 10محرم الحرام کا مرکزی جلوس  نشتر پارک سے برآمد ہو گا ۔

راول پنڈی میں مرکزی جلوس جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جہاں شام غریباں برپا ہوگی۔ شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

17 − ten =

Back to top button