یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

عمر گل کے بعد سابق پاکستانی بیٹسمین یونس خان بھی افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ تعینات کر دیئے گئے۔یونس خان مختصر طرز کے معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔

یونس خان 15 دن تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے، جو ابوظہبی میں لگایا گیا ہے۔ کیمپ میں 25 افغانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔یونس خان نے کرکٹ سے 2017 میں رٹائرمنٹ لی تھی ، جس کے بعد وہ پاکستان کی سینئیر ٹیم کے چھ ماہ تک بیٹنگ کوچ بھی رہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان اور عمر گل کی کوچنگ کے حوالے سے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے لئے یہ ایک بہترین لمحہ ہے کہ وہ ان لیجنڈ کھلاڑیوں کے تجربات سے سیکھنے کی کوشش کریں ۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا کہ یونس خان اور عمر گل کو بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اور دونوں اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں۔نصیب خان نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کے ستاروں کو کرکٹ کے ان دو بڑے ناموں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔واضح رہے کہ عمر گل کو گزشتہ روز ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا بالنگ کوچ منتخب کیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر سابق انگلش کھلاڑی گراہم تھارپ سے معاہدہ کیا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button