یوٹیوبراسپیم سےپریشان، ماڈریشن سخت کردی گئی

بڑے اور معروف یوٹیوبراس وقت فالتو اور اسپیم کمنٹس اور پوسٹس سے بہت پریشان ہیں اور گزشتہ چند ہفتوں میں یہ قابو سے باہر ہوچکی ہے۔

لائنس ٹیک ٹپس کے بانی لائنس سباسشیئن نے سب سے پہلے اسپیم کی شکایت کی۔ اس نے کہا کہ اب اس کی ویڈیوز کے نیچے کمنٹس سیکشن میں دھڑا دھڑ ایسے کمنٹس آرہے ہیں جن کا صارفین سے کوئی تعلق نہیں اور کمپنیاں بھی مبہم ہیں۔ کوئی صحت کے سپلیمنٹ فروخت کررہا ہے تو کوئی لوگوں کرپٹوکرنسی کی دعوت دے رہا ہے۔اس کے علاوہ وائرس اور ٹروجن ہارس یا پھر فشنگ والے لنکس کے حامل کمنٹس بھی شیئر کئے جارہے ہیں جن سے خود کلک کرنے والوں کا نقصان ہورہا ہے۔لیکن یوٹیوب نے بھی اسپیم اور فالتو کمنٹس کے سیلاب کے سامنے بند باندھنے کا عہد کررکھا ہے۔ یوٹیوب نے بتایا کہ اس کے خاص الگورتھم ڈیپ لرننگ اور اے آئی کی بدولت ازخود اسپیم کمنٹس کی وسیع تعداد کا تعین کرکے انہیں حذف کردیتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ایسے 95 کروڑ کمنٹس ہٹائے گئے ہیں۔یوٹیوب کی ترجمان ماریانہ ڈی فیلس نے بتایا کہ دسمبر 2021 میں اسپیم روکنے کے مزید ٹولز پیش کئے گئے تھے جنہیں جلد ہی روبہ عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2016 سے ہی یوٹیوب اسپیم پر بہت سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

two + 19 =

Back to top button