یہ تو وقت ثابت کرے گا کہ لانگ مارچ ہو گا یا نہیں، خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یہ تو وقت ثابت کرے گا کہ لانگ مارچ ہو گا یا نہیں۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کی حکمت عملی وضع کی گئی۔اجلاس میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے سکھر پہنچنے پر والہانہ استقبال کی تیاریوں اور لانگ مارچ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات پر غور کیا گیا۔خورشید شاہ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو لانگ مارچ کے ہمراہ سکھر پہنچیں گے اور ان کا سکھر میں والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے قافلہ سکھر سے رحیم یار خان روانہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لگتا ہے لانگ مارچ نہیں ہو گا، اللہ تعالیٰ عمران خان کی زبان میں برکت ڈالے، انشاءاللہ دھرنا لاہور تک جائے اور عمران خان کی زبان سچی ہو۔پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں دھرنا دیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو کریں گے۔اجلاس میں خورشید شاہ، صوبائی وزراء ناصر شاہ، امتیاز شیخ، مکیش کمار، پی پی رہنماء شرجیل میمن، نعمان اسلام شیخ اور فرخ شاہ نے شرکت کی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

twenty − sixteen =

Back to top button