یہ نظام طاقت پر قائم نہیں رہ سکتا، الیکشن کراؤ، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہےکہ یہ نظام طاقت پر قائم نہیں رہ سکتا،الیکشن کراو۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی پریس کانفرنس سیاسی اشرافیہ کی زمینی حقیقتوں سے دوری ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی مینڈیٹ چوری کرنے پر لوگ آپ کے خلاف ہیں،  ملک میں سیاسی استحکام سے ہی سماجی استحکام ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

خیال رہے کہ لیگی رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائیں گے لیکن اقتدار میں نہیں آ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ چند سال قبل ایک نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی تھی جس کی گولی آج بھی میرے جسم میں موجود ہے۔ جب نفرت کا بیج بویا جائے تو اسے نکلنے میں کئی سال لگتے ہیں اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تدبیریں سوچتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے جنہیں ایک دو سال میں حل کیا جا سکتا ہے اور اگر معاشرے میں نفرت کے بیج بو دیئے جائیں تو وہ نکالے نہیں جا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند افراد نے خواتین اور بچوں کو آگے کر کے ہلڑ بازی کی اور میں نوارد نہیں بلکہ 3 عشروں سے سیاست میں موجود ہوں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

fifteen − nine =

Back to top button