10 ہزار کلب، جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل کے قریب

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جو روٹ کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنےکےلیے 116 رنز درکار ہیں  ۔اگر جو روٹ یہ کارنامہ انجام دیتے ہیں تو  وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے انگلینڈ کے دوسرے اور مجموعی طور پر 14ویں بلے باز ہوں گے۔انگلینڈ کی جانب سے سابق کپتان ایلسٹئر کک  نے سب سے زیادہ  12472  رنز بنائے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: جو روٹ نے ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ برابر کردیامجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 15921 رنز بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے بنائے ہیں۔10 ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والوں میں آسٹریلیا  اور بھارت کے 3،3، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 2،2 جبکہ پاکستان، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کےایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 13378 رنز کے ساتھ دوسرے ، جنوبی افریقا کے جیک کیلس 13289 رنز کے ساتھ تیسرے  اور بھارت کے راہول ڈریوڈ 13288 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔یہ بھی پڑھیں: جو روٹ آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار سری لنکا کے کمار سنگاکارا12400 رنز کے ساتھ چھٹے، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا 11953 رنز کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال 11867 رنز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے 11814 رنز کے نویں ، آسٹریلیا کے ایلن بارڈر 11174 رنز کے ساتھ دسویں نمبر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے اسٹیو وا 10927 رنز کے ساتھ گیارہویں، بھارت کے سنیل گواسکر 10122 رنز کے بارہویں اور پاکستان کے یونس خان 10099 رنز کے تیرہویں نمبر پر موجود ہیں۔ (*10*) Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button