11 ارکان حج پر،7ملک سے باہر ہیں،فیصلےکیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے،پرویز الہیٰ

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے 11 اراکین حج پر اور 7 ملک سے باہر ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب عید کے بعد کرائے جائیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے ہاؤس مکمل کریں پھر گنتی کرائی جائے۔ ہمارے 11 ارکان اسمبلی حج پر چلے گئے ہیں اور 7 اراکین اسمبلی ملک سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا 12 گھنٹے دیئے گئے ہیں، کوئی نہیں پہنچ سکتا کیونکہ کسی کو راجن پور اور کسی کو بہاولپور سے پہنچنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پرویز الہٰی نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ اراکین پنجاب اسمبلی کی گنتی کا عمل عید کے بعد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سب کی مشاورت سے اجتماعی فیصلہ ہو گا اور شریفوں نے ہمیشہ ہر کام الٹا کیا ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

4 × 5 =

Back to top button