13اگست کو پی ٹی آئی کا لاہور جبکہ ٹی ایل پی کا راولپنڈی میں پاور شو

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اپنے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جلسہ اب لاہور کے ہاکی سٹڈیم میں ہوگا۔پی ٹی آئی نے جلسے کے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ پیر کو کیا جبکہ اس سے قبل یہ جلسہ اسلام آباد میں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) نے بھی 13 اگست کو راولپنڈی کے لیاقت باغ سے فیض آباد تک نظریہ پاکستان مارچ  اور فیض آباد پل پر کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور تیار ہو!؟ 13 اگست کا جلسہ لاہور ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا!! pic.twitter.com/TWWMMFidpg

— PTI (@PTIofficial) August 8, 2022

ٹی ایل پی کے پیر کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ آج سے ایک ماہ زائد عرصہ ہو گیا ہے کہ ہم نے اسلام آباد انتظامیہ کو نظریہ پاکستان کانفرنس پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کرنے کے لیے ایک درخواست دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور  اے سی نے محرم الحرم کا انتہائی مقدس اور حساس مہینہ بتا کر ہمیں اجازت نہیں دی۔‘اس سے قبل ٹی ایل پی کے رکن شوریٰ پیر عنایت الحق شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا  تھا کہ’وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینا دوہرا معیار ہے۔‘

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

twenty + six =

Back to top button