20ویں صدی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے تمام کھلاڑی ریٹائر

بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد 20 ویں صدی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے تمام کھلاڑی ریٹائر ہوگئے۔

20ویں صدی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے وہ آخری کھلاڑی تھے جو باقائدہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوئے تھے۔ یوں تو ہربھجن سنگھ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2015 میں کھیلا تھا اور اس کے بعد سے وہ نیشنل ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے تاہم انہوں نے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد 90 کی دہائی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والا کوئی ایسا کھلاڑی باقی نہیں بچا جو اب ٹیسٹ کرکٹ  کھیلتا ہو یا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کیا ہو۔ہربھجن سنگھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد   صرف شعیب ملک اور کرس گیل وہ دو کھلاڑی باقی رہ گئے ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور ابھی تک اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ کرس گیل اور شعیب ملک نے ون ڈے ڈیبیو ایک ماہ کے فرق سے 1999 میں کیا تھا۔ تاہم دونوں کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو  بالترتیب 2000 اور 2001 میں کیا تھا اور دونوں ہی اس فارمیٹ سمیت ون ڈے سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔کرس گیل اور شعیب ملک  نے حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں اپنے ممالک کی نمائندگی کی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button