4 ہاتھ اور 4 پاؤں والی انوکھی بچی کی پیدائش، والدین اور ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے

بچوں کی پیدائش پر جہاں گھر والے خوش ہوتے ہیں وہیں عجیب و عجیب الخلقت پیدائش پر ڈاکٹر ہی نہیں گھر والے بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا۔ جہاں خاتون نے ایک ایسی بچی کو جنم دیا جس کے 4 ہاتھ اور 4 پاؤں ہیں۔

اترپردیش کے ہردوئی ضلع کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر شاہ آباد میں ایک خاتون نے چار پاؤں اور چار ہاتھ والی بچی کو جنم دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کو درد زیادہ ہونے کی وجہ سے کمیٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا تھا۔ بچی کی پیدائش پر ہر کوئی حیران ہے۔ ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں۔

ضلع کے لوگوں کو جب معلوم ہوا کہ ایسی انوکھی بچی پیدا ہوئی ہے تو ہر کوئی اسے دیکھنے آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بھارت میں کوئی پہلی انوکھی بچی نہیں بلکہ اس سے قبل کئی بچے اضافی اعضاء کے ساتھ پیدا ہو چکے ہیں۔ جن کی پیدائش سے قبل الٹراساؤنڈ بالکل نارمل ہوتے ہیں اور بچے کے دنیا میں آنے کے بعد اس کے جسمانی نقائص سامنے آتے ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button