
(*5*)
ماہرینِ فلکیات نے زمین سے 5 ارب نوری سال کے فاصلے پر موجود زمین کی جانب آتی خلائی لیزر کی نشان دہی کی ہے۔
میگا میسر نامی طاقتور ریڈیو لہر کی لیزر جنوبی افریقا کے نارتھرن کیپ نصب MeerKAT ٹیلی اسکوپ نے نشان دہی کی۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ ریکارڈ ساز میگا میسر اب تک کی دریافت ہونے والی میگا میسرز میں سب سے فاصلے پر ہے، جو زمین سے تقریباً 5 ارب نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔میگا میسر سے آنے والی اس روشنی زمین کی جانب 58 ہزار ارب ارب کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔میگا میسر ایک انتہائی چمکیلے مائیکرو ریڈیو ویو ہوتی ہے جو تکنیکی اعتبار سے لیزر سے بہت مختلف ہوتی ہے۔ایک لیزر آنے والا فوٹون قابلِ دید روشنی کی شکل میں آتا ہے جبکہ میسر سے آنے والا فوٹون مائیکرو ویو کی صورت میں آتا ہے۔ریکارڈ ساز میگا میسر کو ’نکلاکاتا‘ کا نام دیا گیا جس کا مطلب ’بِگ باس‘ ہے۔مغربی آسٹریلیا میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار ریڈیو آسٹرونومی ریسرچ میں ڈاکٹر مارسِن گلوواکی کی سربراہی میں بین الاقوامی ماہرینِ فلکیات کی ٹیم کی جانب سے یہ دریافت کی گئی۔ڈاکٹر گلوواکی کا کہنا تھا کہ ہائڈروکسِل میگا میسر 3000 گھنٹوں سے زیادہ طویل سروے کی پہلی شب میں دریافت کیا گیا۔ Adsence Ads 300X250